Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کی خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان کی منظوری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی...
شائع 02 دسمبر 2021 03:15pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ایف سی اور پولیس کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف سی اور پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور انتخابی مواد کی ترسیل بھی سخت سیکیورٹی میں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی اور پولیس کے ڈیوٹی افسران کومجسٹریٹ درجہ اول کےاختیارات حاصل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ اور خیبرپختونخوا حکومت کو جلد مراسلے لکھے گا۔

یاد رہےکہ خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ 19 دسمبر کو ہوگی۔

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب ،مشیرخزانہ کےکاغذات نامزدگی جمع

ادھر خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ۔

تیمور سلیم جھگڑہ اور کامران بنگش نے صوبائی الیکشن کمیشن کےدفتر میں شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےسینیٹ نشست پر شوکت ترین کو ٹکٹ جاری کردیا۔

ECP

اسلام آباد

FC

KPK

security

police

by election

Polling Station