Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں جاری

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی...
شائع 02 دسمبر 2021 12:35pm

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں، مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کی رخصتی اور ولیمےکی تیاریاں جاری ہیں، سیف الرحمان خان اور مریم نواز کی جانب سے مخصوص مہمانوں کو دعوت نامہ بھجوا دیئے گئے، 14 دسمبر کو جنید صفدر بارات لےکر لاہور سے چک شہزاد اسلام آباد آئیں گے۔

سیف الرحمان خان، کیپٹن صفدر، مریم نواز، جنید صفدر سمیت مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ اور عشائیہ دیں گے جبکہ 17 دسمبر کو جنید صفدر کا ولیمہ جاتی امرہ لاہور میں دیا جائے گا۔

Maryam Nawaz

lahore

Preprations

Marriage

Son