Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان...
شائع 02 دسمبر 2021 12:13pm

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم بلز کو بلڈوز کرنے کے حکومتی رویئے کی بناء پر بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ۔

اپوزیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتہائی افسوسناک ہے کہ حکومت پارلیمان کو ربڑسٹیمپ کے طور پر استعمال کرنے کا وطیرہ اپنائے ہوئے ہیں ،اپوزیشن نے آئین، قانون، قومی سلامتی، عوامی اہمیت کے حامل تمام امور پرہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ اورسنجیدہ قومی طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پارلیمان کے اہم داخلی و خارجی ، قومی و عوامی مسائل پر پارلیمان کو مسلسل نظر انداز کر کے اِن۔کیمرہ بریفنگ سے معاملات کو چلایا جا رہا ہے، حذب اختلاف کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اِن۔کیمرہ بریفنگ کا بائیکاٹ کیا جائے۔

حکومت نے 6 دسمبر کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کررکھا ہے جس میں قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف بریفنگ دیں گے۔

اسلام آباد

National Security Committee

oppositon