Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کو...
شائع 02 دسمبر 2021 12:08pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا ،جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید،معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے احساس راشن پروگرام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت ماہانہ روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے ،پاکستان کے 2 کروڑ گھرانوں کو آٹا، گھی اوردالوں پر 1000 روپے دیئے جائیں گے، جن کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار روپے سے کم ہے، پروگرام رواں ماہ دسمبر کو ملک بھرمیں شروع کیا جائے گا، پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے،اب تک 15000 سے زیادہ کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے احساس راشن پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کریانہ اسٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ضلعی حکومت کے حکام کو بھی شامل کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عام آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ،مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والے غلطیاں دہرانے پر قابل مذمت ٹھہرتے ہیں،عمران خان

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں ڈچ فلاسفرکا قول شئیرکرتے ہوئے کہاکہ تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والے غلطیاں دہرانے پر قابل مذمت ٹھہرتے ہیں۔

pm imran khan

اسلام آباد

meeting