Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

یو این مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کا حوالدار شہید

راولپنڈی: اقوام متحدہ (یو این) مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے...
شائع 02 دسمبر 2021 10:38am

راولپنڈی: اقوام متحدہ (یو این) مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعب تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق نے جام شہادت نوش کرلیا، محمد شفیق یواین مشن میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، حوالدار محمد شفیق سینٹرل افریقن ری پبلک میں شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق حوالدار محمد شفیق کی نماز جنازہ آبائی علاقے میاں چنوں میں اداکردی گئی اور شہیدکومکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدارمحمدشفیق فروری2021میں یواین مشن کاحصہ بنے ،اب تک 162 پاکستانی جوان یواین مشن میں خدمات کے دوران شہیدہوچکےہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدارمحمدشفیق نےسوگواران میں بیوہ اور3بچےچھوڑےہیں۔

ISPR

Pak army

martyred