Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یو اے ای کے قومی دن پر ایکسپو 2020 میں سیاحوں کو ٹکٹ کے بغیر داخلے کی اجازت

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قومی دن پر ایکسپو 2020میں...
شائع 02 دسمبر 2021 09:22am

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قومی دن پر ایکسپو 2020میں سیاحوں کو ٹکٹ کے بغیر داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

حکومت نے 2دسمبر کو ایکسپو میں سیاحوں کیلئے خصوصی آتش بازی کا اہتمام کیا ہے جبکہ منتظمین نے تمام افراد کیلئے ایکسپو میں فری داخلےکا اعلان کیا۔

ایکسپومیں پاکستانی پویلین کو بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے،سیاحوں کیلئے رنگا رنگ تفریحی پروگرام بھی منعقد کئے جارہے ہیں ، ایکسپو کو قومی دن کی مناسبت سے خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔

متحدہ عرب مارات کو قائم ہوئے آج 50سال مکمل ہوگئے

متحدہ عرب مارات کو قائم ہوئے آج 50سال مکمل ہوگئے ،یو اے ای کامیابیوں اور کامرانیوں کی انمول داستان والا ملک بن گیا ۔

امارات میں بسنے والے مختلف ممالک کی کمیونٹی کے لوگ آج یو اے ای کی گولڈن جوبلی تقریبات منا رہے ہیں۔

جمیل آ رٹ گیلری میں پرانے دبئی کی نمائش جاری ہے جبکہ ایکسپو دبئی میں 2دسمبر یوم الوطنی کے دن لوگوں کا داخلہ مفت ہوگا 191ممالک کے پویلین ز میں خصوصی شوز ہوں گے جبکہ مرکزی سٹیج پر دنیا بھر کی ثقافت یکجا نظر آئے گی اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہو گا ۔

یو اے ای میں گولڈن جوبلی کے موقع پر 4دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

UAE

dubai

Dubai Expo 2020