Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر نے ڈھائی سال بعد جائیدادوں کی نئی قیمتیں مقرر کردیں

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ڈھائی سال بعد...
شائع 02 دسمبر 2021 09:16am

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ڈھائی سال بعد جائیدادوں کی نئی قیمتیں مقرر کردیں، جائیداد کی قیمتوں میں اوسطاً 10 سے 15فیصد اضافہ کردیا گیاہے، جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی تقریبا95فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔

ملک کے 40 میں سے 38 بڑے شہروں کیلئے جائیداد کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پراپرٹیز کی قیمتوں میں اوسط 10 سے 15 فیصد کا اضافہ کردیا گیا،پراپرٹیز کی قیمت میں100 فیصد تک کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں 19 نئے شہر شامل کئے ہیں، ایف بی آر نے شہروں کی تعداد 21 سے بڑھا کر 40 کردی ہے، کراچی اور سرگودھا کے سوا 38 بڑے شہروں کی پراپرٹی کی قیمتوں کا تعین کرلیا گیا۔

کراچی اور سرگودھا کی پراپرٹی کی ویلیوایشن بعد میں جاری کی جائے گی، پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن میں پنجاب کے 13 اور سندھ کے 3 نئے شہر شامل کئے گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخواکے 2 اوربلوچستان کا ایک نیا شہر شامل کیا گیا ہے۔

جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی تقریبا 95 فیصد تک پہنچ گئیں، لاہور،ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور ، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی آئی خان، سکھر، سیالکوٹ، سکھر، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، راولپنڈی، رحیم یار خان، کوئٹہ، پشاور، نارووال، ننکانہ، میرپورخاص، گھوٹکی، مردان، مانسہرہ، منڈی بہالدین، گجرانوالہ، لسبیلہ، گجرات، لاڑکانہ، خوشاب، قصور، گوادر، جہلم،جھنگ، اسلام آباد، حیدرآباد، حافظ آباد، ڈی جی خان اور ملتان کی پراپرٹیز کی قیمتیں جاری کی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے لاہور میں پراپرٹیز کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دیں ہیں، ایف بی آر کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ابدالین سوسائٹی میں رہائشی پلاٹ کی فی مرلہ قیمت 18 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔

بند روڈ سے چوک یتیم خانہ لاہور میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 21 لاکھ 50 ہزار روپے مرلہ، ڈی ایچ اے لاہور میں رہاشی پلاٹ کی قیمت 27 لاکھ 50 ہزار روپے مرلہ ، مال روڈ لاہور پر رہائشی پلاٹ کی قیمت 35 لاکھ روپے مرلہ اور جیل روڈ لاہور پر رہائشی پلاٹ کی قیمت 26 لاکھ 50 ہزار روپے مرلہ مقرر کی گئی ہیں۔

ایف بی آر نےہال روڈ لاہور پر رہائشی پلاٹ کی قیمت 25لاکھ روپے مرلہ ، ایجرٹن روڈ فرنٹ سائیڈ پر رہائشی پلاٹ کی قیمت 59 لاکھ روپے مرلہ، ایمپریس روڈ فرنٹ سائیڈ پر رہائشی پلاٹ کی قیمت 55 لاکھ 25 ہزار روپے مرلہ، فیروز پور روڈ پر رہائشی پلاٹ کی قیمت 41 لاکھ 50 ہزار روپے مرلہ، گلبرگ ظہور الہی روڈ پر رہائشی پلاٹ کی قیمت 31 لاکھ 50ہزار روپے مرلہ، عالمگیر مارکیٹ میں رہاشی پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے مرلہ اور اعظم کلاتھ مارکیٹ میں رہائشی پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مقررکردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئیں ،ایف بی آر کے مطابق اسلام آباد میں رہائشی پلاٹ کی کم سز کم قیمت 19876 اسکوائر فٹ اور اسلام آباد میں رہائشی پلاٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 20 لاکھ اسکوائر فٹ مقرر کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کو ای وی ایم خریداری اور ڈیٹا سینٹرقیام سمیت ابتدائی طور پر 59 ارب سے زائد کے فنڈز درکار ہوں گے، حکومت نے بھی مشروط رضا مندی ظاہر کردی۔

آئی ووٹنگ آگاہی وزارت خارجہ، ای وی ایم آگاہی مہم کی ذمہ داری اور وزارت اطلاعات کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

وفاقی وزیرشبلی فراز کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کا سیکرٹریٹ وزارت پارلیمانی امور میں قائم کیا گیا ہے ۔

karachi

اسلام آباد

lahore

FBR

Properties