Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کو حکم امتناع پر بحال کرنے کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سیکڈ ایمپلائز ایکٹ کے تحت برطرف ...
شائع 01 دسمبر 2021 04:17pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سیکڈ ایمپلائز ایکٹ کے تحت برطرف ملازمین کو حکم امتناع پر بحال کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجربینچ نے 16ہزار برطرف ملازمین کی بحالی کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے برطرف ملازمین کو حکم امتناع پر بحال کرنے اور فیصلے تک میڈیکل الاؤنس دینے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کوشش کریں گے روزانہ سماعت کرکے آئندہ ہفتے مختصر فیصلہ سنا دیں۔

وکیل افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے 173 مؤکل ایکٹ نہیں آرڈیننس کے تحت بحال ہوئے تھے، سپریم کورٹ نے بحال ایکٹ کالعدم قرار دیا ہے، آرڈیننس نہیں۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ حکومت خود ملازمین کی بحالی کیلئے عدالت آئی ہے، اگر ملازمین کو غلط نکالا گیا ہے تو حکومت بحال کرے، بعض اداروں نے ملازمین کے کنٹریکٹ ختم ہونے پر انہیں نکالا،کنٹریکٹ میں توسیع کا مطلب ہے ملازمین اس قابل نہیں تھے،کیا ایسے ملازمین کو قانون بنا کر زبردستی بحال کیا جا سکتا ہے؟۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی کےکیس کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

government employees