Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ کیلئے بند

کراچی :سوئی سدرن کمپنی نے گیس قلت کے پیش نظر سندھ بھر میں آج سے سی...
شائع 01 دسمبر 2021 10:43am

کراچی :سوئی سدرن کمپنی نے گیس قلت کے پیش نظر سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ کیلئے بند کردیئے جبکہ سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے صارفین بھی پریشان دکھائی دیئے۔

سندھ بھر میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج سے ڈھائی مہینے کلئےر تالے لگ گئے۔

سی این جی پر گاڑیاں چلانے والے حضرات بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے فیصلے پر بے بس نظر آئے۔

ہر سال سردیوں میں گیس کی فراہمی معطل ہونے کی کہانی نے گوریلوں صارفین کے ساتھ ساتھ سی این جی صارفین کو بھی خون کے آنسو رلانے پر مجبور کردیا ہے کیونکہ سی این جی اسٹیشنز اب اگلے سال فروری میں کھلے گے ۔

karachi

SSGC

sindh

close

CNG Station