Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کار پر فائرنگ، سندھ بار کونسل کے سیکرٹری ایڈووکیٹ عرفان مہر جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کار پر فائرنگ سے سندھ بار کونسل ...
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2021 12:16pm

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کار پر فائرنگ سے سندھ بار کونسل کے سیکرٹری ایڈووکیٹ عرفان مہر جاں بحق ہو گئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی ۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں صبح 7 بج کر 53 منٹ پرایک بائیک پر سوار 2 ملزمان کالی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے آئے ،7 بج کر 54 منٹ پر بائیک روکی اور گاڑی کے اندر بیٹھے وکیل کو گولیوں سے مار دیا ۔

ذرائع کے مطابق عرفان مہر بچوں کو سکول چھوڑنے جارہے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے، ان پر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

ایس پی گلشن عبدالخالق پیرزادہ حادثے کے مقام پر پہنچ گئے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کرائم سین یونٹ کی جانب سے شواہد اکٹھا کئے جارہے ہیں گاڑی میں موجود خون کے نمونے حاصل کئےجارہے ہیں، 30 بور کی پستول کی 3 گولیوں کے خول جائے وقوعہ سے پولیس نے برآمد کرلئے۔

واقعے پر سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ بار کونسل کے سیکرٹری ایڈووکٹ عرفان مہر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئےقاتلوں کو فوری گرفتارکرنے ہدایت کردی۔

karachi

Murder

Car