اس وقت لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی آپشن موجود نہیں، جوبائیڈن
واشنگٹن :امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ طریقے موجود ہیں ،کورونا کے نئے ویرینٹ سے لڑیں گے اور شکست دیں گے ، اس وقت لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی آپشن موجود نہیں ۔
واشنگٹن میں امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکیوں سے ٹیلی وژن پر خطاب کیا اور کہا کہ اس وقت لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے،وبا ءکا مقابلہ کرنے کیلئے ویکسین کی نئی خواراکوں کی ضرورت ہے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا وائرس کی اومی کرون ویرنٹ خوف کا نہیں تشویش کا باعث ہے،کورونا ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے آج کہیں زیادہ طریقے موجود ہیں، کورونا کے نئے ویرینٹ سے لڑیں گے اور شکست دیں گے ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ انتھونی فوچی نے توقع ظاہر کی ہے کہ بوسٹر کے ساتھ موجودہ ویکسینز اس معاملے میں معاون رہیں گی۔
Comments are closed on this story.