Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمیشن کو جمع کرادی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک...
شائع 29 نومبر 2021 02:31pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے میں رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمیشن کو جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ الیکشن کمیشن کوجمع کرا دی۔

اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ میں اپنی تحقیقات کے ساتھ سفارشات بھی پیش کی ہیں ،رپورٹ کواوپن سماعت میں فریقین کے سامنے رکھا جائے گا۔

الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے 2018 میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا،جس کا آخری اجلاس رواں سال 12 اگست کو ہوا تھا، کمیٹی کے اب تک کل 80 سے زائد اجلاس ہوئے ۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ پرآخری سماعت اپریل 2021 میں کی تھی۔

درخواست گزاراکبرایس بابر نے پی ٹی آئی کی2ارب سے زائد ممنوعہ فنڈنگ کی نشاندہی کی تھی۔

ECP

اسلام آباد

report

PTI funding case

Scrutiny committee