Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144نافذ

کراچی میں نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144نافذ کردی گئی، 4 سے زائد ...
شائع 28 نومبر 2021 10:03am

کراچی میں نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144نافذ کردی گئی، 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے اور عمارت کے اطراف احتیاطی روکاوٹیں عبور کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 4 سے زائد افراد کے نسلہ ٹاور کے اطراف جمع ہونے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی۔

غیر متعلقہ افراد کے احتیاطی رکاوٹیں عبور کرنے پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ڈی سی ایسٹ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی تھی۔

پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔

karachi

Section 144

collision

Nasla Tower