Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چٹاکانگ ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں پر 253 رنز بنالئے

چٹاکانگ ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف...
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2021 04:20pm

چٹاکانگ ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالئے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، ٹاس بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دونوں نے 14، 14 رنز بنائے ۔

اس کے علاوہ کپتان مومن الحق 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 14 رنز بنائے۔ ایک موقع پر صرف 49 رنز پر بنگلا دیش کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے تو اس موقع پر مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان 204رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

لٹن داس نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی جبکہ مشفیق الرحیم بھی نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں۔

خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل 5 اوورز پہلے ہی ختم کر دیا گیا، کھیل ختم ہوا تو لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ۔

بنگلا دیش نے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لےد ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلا ٹیسٹ:بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے یاسر علی جبکہ پاکستان کی جانب سے 22 سالہ عبداللہ شفیق ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں،جو عابد علی کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

عبداللہ شفیق نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر میں 3 میچز میں 2 سنچریوں کی بدولت 259 رنز بنا رکھے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کو کپتان بابر اعظم نےگرین کیپ دی۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ سعود شکیل، امام الحق، سرفراز احمد، محمد نواز، زاہد محمود اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 11ٹیسٹ کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 10میں پاکستان نے فتح سمیٹی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

PCB

1st test match

PAK vs BAN

chittagong