Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد:وزارت اطلاعات نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے...
شائع 25 نومبر 2021 02:24pm

اسلام آباد:وزارت اطلاعات نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئےکمیٹی قائم کردی۔

وزارت اطلاعات کی قائم کردہ کمیٹی ن لیگ کے دورحکومت میں میڈیا کو جاری اشتہارات سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

وزارت اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی سرپرستی میں قائم میڈیا سیل کے ذریعے قومی خزانے سے وفاقی حکومت کے 9 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ 3 ہزار902 روپے خرچ کئے گئے، مذکورہ میڈیا سیل سے پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کو کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری رقوم کے غیر قانونی استعمال کے معاملات کی تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی بے ضابطگیوں اور میڈیا سیل کے ذریعے من پسند صحافیوں اور مختلف میڈیا گروپس کو نوازنے کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

Maryam Nawaz

اسلام آباد

investigation