Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد: بھارت نے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے...
شائع 25 نومبر 2021 02:18pm

اسلام آباد: بھارت نے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے سری نگرسےاڑان بھرنے والی پروازوں کیلئےحکومت سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنےاجازت مانگی گئی۔

بھارتی حکومت نے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے پاکستان کوباضابطہ درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

قومی سلامتی امور کمیٹی کی جانب سے رپورٹ ارسال کردی گئی جبکہ دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی بھارت کی درخواست کے حوالے سے رپورٹ سول ایوی ایشن کو بھجوادی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات قانون قانونی پہلوؤں پر اپنی رپورٹ ارسال کرے گی جبکہ سی اے اے تمام رپورٹس حکومت اور وزرات خارجہ کو ارسال کرے گی، جس کی روشنی میں حکومت بھارت کی درخواست پر فیصلہ کرےگی۔

پاکستان

اسلام آباد

SRINAGAR

Flights