Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت اصل مجرم ہے، نیب تو آلہ کار ہے، مریم نواز

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت...
شائع 24 نومبر 2021 01:46pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت اصل مجرم ہے،نیب تو آلہ کار ہے، نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، نیب سے جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اصل مجرم تو حکومت ہے نیب تو حکومت کا ایک آلہ کار ہے،نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں بلکہ جب نیب سےثبوت مانگتےہیں تواس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیسز حکومت میں بیٹھے لوگوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں، نیب جواب کہاں سے دے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میرے کیس میں نیب التواء مانگ رہی ہے میں نہیں مانگ رہی، یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہاجس میں التواءمانگاجائے،عرفان قادر کا سپریم کورٹ میں کیس ہے اس لئے وہ پیش نہیں ہو رہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر آج پریس کانفرنس کروں گی۔

NAB

IHC

Maryam Nawaz

اسلام آباد