یو اے ای کے اسکولوں میں جنوری تک آن لائن کلاسز ختم کرنے کا اعلان
دبئی :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اسکولوں میں جنوری تک آن لائن کلاسزختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
یو اے ای کے اسکولوں میں جنوری 2022 تک آن لائن کلاسیں ختم کردی جائیں گی،نیشنل ایمر جنسی کرایسز اینڈ دیزاسٹر مینجمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امارات میں اسکولز اور دیگر تعلیمی ادارے نہ صرف جنوری 2022 تک مکمل طور پر کھل جائیں گے بلکہ اسکول بسیں بھی دوبارہ سے مکمل طور پر چلنا شروع ہو جائیں گی۔
اس کے علاوہ والدین کو تعلیمی اداروں کی تقریبات میں شرکت کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم اس کیلئےضروری ہے کہ ان کے پاس گرین پاس یا منفی پی سی آر ٹیسٹ موجود ہو۔
حکام کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی ہاسٹلز میں داخل ہونے کیلئے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانا لازمی لازمی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اساتنذہ، ایدمنسٹریشن کے عملے اور طالب علموں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی بوسٹر خوراکیں لگوائیں تاکہ تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا جا سکے۔
Comments are closed on this story.