Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

جعلی ڈگری کیس: مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے کاشف محمود نااہل قرار

اسلام آباد:جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے کاشف محمود...
شائع 23 نومبر 2021 12:51pm

اسلام آباد:جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے کاشف محمود کونااہل قراردے دیا گیا،سپریم کورٹ نے کاشف محمود کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے ن لیگی ایم پی اے کاشف محمود کی اپیل پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ کے بینچ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کاشف محمود کی اپیل مسترد کردی۔

کاشف محمود نے جعلی ڈگری کیس میں ہائیکورٹ کے نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

کاشف محمود پی پی241 چشتیاں سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ، جعلی ڈگری پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیا جس پرالیکشن کمیشن نے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

MPA

Disqualify