Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے ایف16طیارہ گرانے کے بھارتی دعوے کی سختی سے تردید کردی

اسلام آباد:پاکستان نے فروری 2019 کو ایف 16طیارہ گرانے کے بھارتی...
شائع 23 نومبر 2021 12:37pm

اسلام آباد:پاکستان نے فروری 2019 کو ایف 16طیارہ گرانے کے بھارتی دعوے کی سختی سے تردید کردی۔

ترجمان دفترخارجہ نے بھارت کی جانب سے 27فروری 2019 کو ایف 16طیارہ گرانے کے دعوے کی نہ صرف سختی سے تردید کی بلکہ ایک بار پھر مودی سرکار کو آئینہ بھی دکھادیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستانی طیارہ مارگرانے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، بھارت نے اپنی عوام سے خفت مٹانے کیلئے پائلٹ کو اعزاز دیا، امریکی حکام اور عالمی ماہرین اس دن پاکستانی طیارہ تباہ نہ ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں، پروپیگنڈے اور جھوٹ پر بھارتی اصرار مضحکہ خیز ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزیدکہا کہ 27 فروری کوپی اے ایف نےبھارت کے2 طیارےمار گرائے، پاکستانی فورسز نے بھارتی پائلٹ کوگرفتاربھی کرلیاتھا،پاکستان ہمیشہ کی طرف اپنےدفاع کیلئےہمہ وقت تیارہے۔

foreign office

پاکستان

اسلام آباد