Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال سے متعلق ازخود نوٹس نمٹادیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی...
شائع 23 نومبر 2021 10:40am

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال سے متعلق ازخود نوٹس نمٹا دیا ۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچی نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی ،سی ای او ڈریپ عاصم رووف عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے سی ای او ڈریپ سے استفسار کیا کہ کیا پلاسٹک بوتلوں میں ادویات رکھی جا سکتی ہیں؟ جس پر سربراہ ڈریپ نے جواب دیا کہ ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق پلاسٹک استعمال ہو سکتا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا معیار کو چیک کرنے کیلئے بھی اقدامات ہوتے ہیں؟ جس پر سی ای او ڈریپ نے جواب دیا کہ غیر معیاری پلاسٹک استعمال ہونے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے سی ای او ڈریپ کے جواب کے بعد ازخودنوٹس نمٹا دیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Ijaz ul Ahsan