Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز جیتنے کے باوجود پاکستان کو ٹرافی نہ ملی

ڈھاکا:پاکستان نے بنگلادیش کو تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز...
شائع 23 نومبر 2021 09:15am

ڈھاکا:پاکستان نے بنگلادیش کو تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا جبکہ سیریز جیتنے کے باوجود پاکستان کو ٹرافی نہ ملی۔

کرکٹ کے کھیل میں سیریز کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی جاتی ہے لیکن پاکستان کو بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کے باوجود ٹرافی نہ ملی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ قومی ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ونرز کے بورڈ کے ساتھ کھڑی ہے مگر سیریز کی ٹرافی کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔

اسپورٹس جرنلسٹ عبدالغفار کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دی جائے گی۔

انہوں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چونکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین دستیاب نہیں تھے اس لیے ابھی ٹرافی نہیں دی گئی، پاکستان کو ٹرافی ان ہی کے ہاتھ سے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دلوائی جائے گی۔

تاہم اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 26 نومبر سے شروع ہورہی ہے۔

پاکستان

Dhaka

3rd t20 Match

white wash

PAK vs BAN