Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تیسرا ٹی20: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ڈھاکا:تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس ...
شائع 22 نومبر 2021 12:46pm

ڈھاکا:تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا آخری میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس بنگلہ دیش کےکپتان محمود اللہ نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جلدی وکٹیں حاصل کرکے بنگلا دیش پردباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، جیت کے تسلسل کوبرقراررکھنے کی کوشش کریں گے، میچ کیلئے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان کی جانب سےنوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آج اپنا ٹی 20 ڈیبیو کررہے ہیں،شاہنوازدھانی مختصرفارمیٹ میں ڈیبیوکرنے والے 95ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلادیش کیخلاف تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ آج کے میچ میں افتخار احمد، عثمان قادر اور سرفراز احمد بھی پلینگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں پہلے ہی 0-2کی برتری حاصل ہے، اگر آج بھی بابر الیون میچ جیت لیتی ہے تو تیسری فتح کے ساتھ تین میچز کی سیریز میں چھٹی بار کسی ٹیم کو وائٹ واش کریں گے۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس سنگ میل کے ساتھ ٹیم پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی مل جائے گی، قومی ٹیم کا دوسری پوزیشن پر قبضے کا امکان ہے۔

پاکستان

TOSS

Bangladesh

Dhaka

PAK vs BAN