کراچی: تین ہٹی میں گزشتہ روز لگی آگ نے 300 سے زائد افراد متاثر کردیا
کراچی کے علاقے تین ہٹی میں گزشتہ روز لگنے والی آگ نے 300 سے زائد افراد کو متاثر کر دیا، متاثرہ افراد نے سرد رات کھلے آسمان تلے گزاری۔
ماضی نے خود کو پھر دہرایا لیکن انتظامیہ کو ہوش نہ آیا ،3ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں لگنے والی آگ نے سب جلاکر تباہ کردیا۔
جھگیوں میں لگنے والی آگ نے 80 سے زائد جھگیاں اپنی لیپٹ میں لے لیں جس سے تین سو سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔
تین ہٹی پل کے نیچے آباد لوگ بے یار و مددگار اپنی زندگی گزار رہے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں کئی گھرانے تو ایسے بھی ہیں جہاں اناج کا ایک دانہ تک نہیں۔
متاثرین کا کہنا پہلے بھی حکومت نے زمین کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جو پورا نہ ہوا۔
متاثرین میں کسی کا جہیز کا سامان جل کر خاکستر ہوا تو کسی کے مویشی آگ کی لپیٹ میں آئے، کھلے آسمان تلے لوگ شدید پریشانی سے گزارا کر رہے ہیں، متاثرین سندھ اور وفاقی حکومت کی امداد کے منتظر ہیں۔
Comments are closed on this story.