Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 کان کن جاں بحق

کوئٹہ :ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3کان...
شائع 21 نومبر 2021 12:13pm

کوئٹہ :ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3کان کن جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے کان کنوں پر فائر کھول دیا،جس کے نتیجے میں 3 کان کن جان کی بازی ہار گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے،واقعے کے اطلاع ملنے پر لیویز اور سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

جاں بحق ہونے والے تینوں کان کنوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےتاحال مزدوروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

بلوچستان

quetta

coal mine