Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک...
شائع 21 نومبر 2021 09:17am

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا اور وہ پاکستان کی جانب سے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے آئے روز نت نئے ریکارڈز اپنے نام کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

27 سالہ بابراعظم نے آج بنگلہ دیش کیخلاف میچ کے دوران ایک رن بنا کر پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بابراعظم نے 68 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 47 کی اوسط سے 2515 رنز بنائے ہیں جن میں ایک سنچری اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے نمبر پر ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ رنز محمد حفیظ نے بنا رکھے ہیں۔

محمد حفیظ نے 119 میچوں میں 26 کی اوسط 2514 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 14 نصد سنچریاں شامل ہیں۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر محمد رضوان ہیں جنہوں نے 40 اننگز کھیل کر 1396 رنز سکور بنا رکھے ہیں جبکہ فخر زمان نے 55 اننگز کھیل کر 1221 رنز بنائے ہیں۔

babar azam

Record

lahore

Pakistan Cricket Team

Captain

t20 cricket