Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم عمران خان کا سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کو فوری خالی کرانے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات...
شائع 19 نومبر 2021 03:44pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کو فوری خالی کرانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، کنسٹرکشن و ڈیویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔

سروے جنرل آف پاکستان نے ملک میں جاری کیڈسٹرل میپنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری اراضی کی 88 فیصد میپنگ مکمل کر لی گئی ہے، مکمل میپنگ سے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی پر تجاوزات کی نشاندہی ہوئی ہے، جن کی مالیت کھربوں روپے بنتی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سب سے زیادہ تجاوزات جنگلات کی اراضی پر بنائی گئی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سروے آف پاکستان کی کیڈسٹرل میپنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبے کیڈیسٹرل میپنگ کے ڈیٹا کی سروے آف پاکستان کے ساتھ دو مہینوں میں تصدیق کے عمل کو مکمل کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری تجاوزات کخلا ف زیر التوا ءمقدمات کی مؤثر پیروی کریں، صوبائی حکومتیں تجاوزات کیلئےقانون سازی کے عمل کو جلد مکمل کریں، واگزار اراضی پر جنگلات اگانے کا منصوبہ بنایا جائے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Encroachment

meeting