Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، خاتون اور 2 بچے جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے مظہرآباد میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا...
شائع 19 نومبر 2021 12:43pm

راولپنڈی کے علاقے مظہرآباد میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں خاتون اور 2بچے جاں بحق ہوگئے۔

راولپنڈی کے علاقے مظہر آباد ریلوے ورک شاپ کے قریب گھر کے کمرے میں گیس پہلے سے ہی لیک ہو رہی تھی سوئچ آن کرنے پر ایک دم دھماکا ہوا جس کے بعد آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

گیس لیکج دھماکے کی وجہ سے نادیہ نامی خاتون اپنے 2 کمسن بچوں ڈیڑھ سالہ حسن رضا اور 3سالہ احمد رضا کے ساتھ جھلس کر جاں بحق ہوگئی، واقعے کے بعد میتوں کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون نادیہ کے شوہر پاکستان ریلوے میں ملازم ہیں اور ان کی پوسٹنگ ملتان میں ہے، متعلقہ تھانہ رتہ امرال کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

Blast