Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کا ای وی ایم سے متعلق قانون سازی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:اپوزیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے...
شائع 19 نومبر 2021 12:30pm

اسلام آباد:اپوزیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق قانون سازی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے بعد کیا اپوزیشن عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتی ہے؟ قانونی ماہرین نے اپنی رائے دے دی۔

قانونی ماہرین کا ماننا ہے سپریم کورٹ آئین اور بنیادی حقوق سے متصادم قانون سازی کو کالعدم قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے اور ماضی میں ایسی مثالیں بھی موجود ہیں ۔ سینئر وکلاء کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں آئین کا آڑٹیکل 8 واضع ہے۔

کچھ قانونی ماہرین کا کہنا ہے موجودہ حالات میں یہ ممکن نظر نہیں آ رہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے کو سنتی ہے یا نہیں تاہم درخواست کے متن پر منحصر ہے کہ کن حقائق کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔

وکلاء نے پارلیمان سے پاس ہونے والے کسی بھی قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کو اس کے آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہونے سے مشروط کیا ہے ۔

opposition

Supreme Court

اسلام آباد

EVM

Chellange