Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسموگ کیخلاف کیس: نجی اداروں میں اسٹاف کی حاضری 50 فیصد کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کیخلاف کیس میں نجی اداروں میں اسٹاف کی...
شائع 18 نومبر 2021 02:15pm

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کیخلاف کیس میں نجی اداروں میں اسٹاف کی حاضری 50فیصد کرنے کا حکم دے دیا اور سرکاری اداروں میں بھی حاضری 50فیصد کرنے پر غور کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء اور اظہر صدیق کی درخواستوں پر سماعت کی،جس دوران جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں اسموگ ایمرجنسی پلان پیش کیا۔

عدالت نے نجی اداروں میں اسٹاف کی حاضری 50فیصد کرنے کا حکم دیتے دیتے ہوئے قرار دیا کہ 50فیصد اسٹاف گھروں سے کام کرے گا ۔

عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے فوری نوٹیفکیشن جاری کرے اور سرکاری اداروں میں بھی حاضری 50فیصد کرنے پر غور کرے۔

جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن کی رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ 400 اے کیو آئی تک کے علاقوں میں اسکول بند کر دیئے جائیں ،ایئر کوالٹی انڈکس 500 والے علاقوں میں صنعتی یونٹس بند کے جائیں، آلودگی اور اسموگ کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیٹ ایمرجنسی لگائی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ابھی سکولوں کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دے رہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ پی ڈی ایم اے میں اسموگ آفس قائم کیا جائے، ایک ہیلپ لائن قائم کی جائے جو ٹریفک جام کے حوالے سے آگاہی دے اور روڈ پر ایمرجنسی کیلئے الگ لائنیں بنائی جائیں،اسموگ کے حوالے سے کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن میں رپورٹ جمع کروائے۔

LHC

lahore

smog

justice shahid kareem