Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹنگ کیلئے ای وی ایم مشینیں خریدے گا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک...
شائع 18 نومبر 2021 12:17pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )مشینیں خریدے گا،الیکشن خصوصی اختیارات کے ذریعے نادرا اور دیگر اداروں کی معاونت سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کو بھی یقینی بنائے گا۔

بابر اعوان کی طرف سے پیش کردہ بل میں دو ترامیم منظوری کیلئے پیش کی گئی، الیکشن ایکٹ217 کی شق94 میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت بیرون ملک پاکستانیز عام اتخابات میں سکریسی اور سیکیورٹی کے ساتھ ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹنگ کیلئے ای وی ایم مشینیں خریدے گا،الیکشنز میں ای وی ایم کے استعمال میں سکریسی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت انتخابات کے دوران بدعنوان پریکٹسز کو روکنے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔

الیکشن کمیشن کی سہولت کاری کلئے ٹیکنالوجی اور ماڈرن آلات کا استعمال ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں کو رہائش پزیر ممالک سے ووٹ کا حق فراہم کرے گا،الیکشن دوسرا ترمیمی ایکٹ2021 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کیا گیا۔

ECP

اسلام آباد

Election

EVM

voting