Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 5کشمیریوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 5کشمیریوں کی...
شائع 18 نومبر 2021 10:18am

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 5کشمیریوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارتی قابض افواج نے یکم اکتوبر سے اب تک جعلی مقابلوں اور نام نہاد سرچ آپریشن میں کم از کم 30 کشمیریوں کو شہید کیا ہے،بھارتی قابض افواج کی جانب سے کئی واقعات میں شہید کشمیریوں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے نہ کرنے کا غیرانسانی اور ظالمانہ عمل بھی قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بے شرمی کے ساتھ جاری ہے ، عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے،بھارتی دہشتگردی سے بچےبوڑھے سب ہی محفوظ نہیں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزیدکہنا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کردارادا کرے۔

foreign office

پاکستان

Indian Army

اسلام آباد

Jammu kashimir