Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکٹرانک ووٹنگ مشین 'ایول ڈیزائرز' کو دفن کرنے کیلئے لائی جا رہی ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک...
شائع 17 نومبر 2021 03:32pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کیلئے نہیں بلکہ 'ایول ڈیزائرز 'کو دفن کرنے کیلئے لائی جا رہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اظہار خیال کرتےہوئےسب نےتحمل سے شہبازشریف کی بات سنی،یقینی طور پرآج تاریخی دن ہے،ماضی کی خرابیاں دور کرنے جارہے ہیں ،دھاندلی کا راستہ روکنےکیلئےانتخابی اصلاحات لارہے ہیں،کالا قانون نہیں لارہے،ماضی کی کالک دھونےجارہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں ہرانتخابات پر سوالیہ نشان ہے،ہم تاریخ سے کب سبق سیکھیں گے،یہ کہناغلط ہے کہ اجلاس عجلت میں بلایاگیا،11نومبرکواجلاس طلب کیاجاچکا تھا،اگرعددی اکثریت نہ ہوتی توبل کیسےپیش کرتے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی صفوں میں یکجہتی ہے،اتحادی ساتھ کھڑےہیں،اپوزیشن لیڈر جانتےہیں کہ بل کیسےپیش کرنا،منظورکرناہے،اپنے کچھ ارکان کےتحفظات پراجلاس ملتوی کرناپڑا،اپنے ارکان کے تحفظات کودورکرکےدوبارہ اجلاس بلایاگیا،اتحادیوں کی تشنگی دورکرنےکیلئےاجلاس مؤخرکیا۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ مشین ایول ڈیزائرزکوختم کرنے کیلئےلائی جارہی ہے،ای وی ایم کےذریعےشفاف انتخابی نظام لاناچاہتےہیں،آپ اسپیکرسےپارٹی رکنیت چھوڑنےکامطالبہ کررہےہیں،کیاہم نےسابق اسپیکر ایازصادق س ےایسامطالبہ کیاتھا؟،ہم نے ہمیشہ اسپیکر کے احترام کومقدم رکھا۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کاخواب ہرپاکستانی کےدل میں بستہ ہے،یہ سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں مگر اعتراض کرتےہیں،انہیں سمندرپارپاکستانیوں کےڈالرپسندہیں،ووٹ نہیں ،ووٹ چوری سے بچناہےتوای وی ایم کوووٹ دینا ہوگا۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Speach

parliment house

EVM