Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شہبازشریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو شیطانی مشین قرار دے دیا

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین...
شائع 17 نومبر 2021 03:28pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ایم وی ایم )کو شیطانی مشین قرار دے دیا۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ ملکی وپارلیمانی تاریخ میں آج کادن بہت اہم ہے،حکومت غیرقانونی طورپربلزمنظورکراناچاہتی ہے ،ان بلزکی ذمہ داری تمام اراکین پر عائد ہوگی، بلزکوبلڈوزکروانےکابوجھ اسپیکرکےکندھوں پرجاتا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ جب رات کے اندھیرے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا اعلان ہوا اور پھر عجلت میں اجلاس موخر کردیا گیا،الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد سے عوام دھاندلی کا شور کر رہے ہیں، حکومت ای وی ایم شیطانی مشین سے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے، حکومت اس ایول وشز مشین پر تکیہ کئے بیٹھی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کے پاس ووٹ کیلئے نہیں جا سکتے، حکومت جانتی ہے کہ عوام سے انہیں ووٹ ملنا محال ہے، آج غیر قانونی طریقے سے بل پیش کئے جا رہے ہیں،تحریک انصاف حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کا گلا کاٹا، ملک نے آج سے بدتردور آج تک نہیں دیکھا، پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعدبربادی کا نام تبدیلی، انتقام کا احتساب اور اور دھاندلی کا نام ای وی ایم مشین ہوگیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کی نیت میں فتور ہے، یہ کالے قوانین منظور کروانا چاہتے ہیں،ایوان کوئی کالا قانون منظور نہیں ہونے دے گا، اہم قانون سازی پر ایسا ایڈہاک سیشن نہیں بلایا جا سکتا، اسپیکر صاحب آپ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس اجلاس کو موخر کریں اور اپوزیشن سے مشاورت کریں۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Speach

parliment house

EVM