Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے تو ہر چیز کیلئے تیار ہوتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی میدان میں...
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2021 12:53pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے تو ہر چیز کیلئے تیار ہوتا ہے۔

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کیلئے بڑا دن ہے ، بڑی قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پروزیراعظم عمران خان نے میڈیانمائندوں سےغیررسمی گفتگو کی، اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں، کیا کوئی پریشانی ہے؟جس پر وزیراعظم نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ کون ملاقاتیں کررہا ہے؟۔

صحافی نے وزیراعظم سے دوبارہ سوال کیا کہ اپوزیشن کہتی ہے آج آپ کو سرپرائز ملے گا،جس پر وزیراعظم عمران خان نے صحافی کو جواب دیا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے تو ہر چیز کیلئے تیار ہوتا ہے، میدان میں موجود کھلاڑی کہتا ہے جوبھی مخالف کرےگا،میں اس سے بہتر کروں گا۔

تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں حکومتی بلز کو پاس کروانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے رہے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے اس سال 30 ارب ڈالرز بھیجے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن میں دھاندلی رکے گی۔

وزیراعظم کا مزیدکہنا تھا کہ نمبرز پورے ہیں،کامیابی ہمیں ملے گی، ای وی ایم جمہوریت کیلئے ضروری ہے، 1970 کے بعد تمام انتخابات پراعتراض کئے گئے، چاہتے ہیں ایسا نظام بنائیں کہ تمام جماعتیں امیدوار نتائج کو تسلیم کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ارکان ایوان میں حاضری یقینی بنائیں۔

pm imran khan

اسلام آباد

parliment house

joint session