Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی کا آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے 7میزبان شہروں کا اعلان

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا میں آئندہ سال...
شائع 17 نومبر 2021 09:10am

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا میں آئندہ سال شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے 7 میزبان شہروں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق فائنل میچ کی میزبانی کا اعزاز میلبورن کرکٹ سٹیڈیم کو حاصل ہو گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق آئندہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کا آغاز 16 اکتوبر سے ہو گا جس دوران ایڈیلیڈ، برسبین، ہوبارٹ، پرتھ، سڈنی اور میلبورن میں کھیلے جائیں گے۔

مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں ہو گا جبکہ فائنل میچ 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ICC

dubai

Australia