Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی:آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں لگی آگ بجھادی گئی، 6افراد زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی میں رات گئےآئل ریفائنری کی زیرزمین لائن...
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2021 11:00am

کراچی کے علاقے کورنگی میں رات گئےآئل ریفائنری کی زیرزمین لائن میں لگنے والی آگ بجھادی گئی۔

آگ لگنے کے نتیجے جھلس کر 6افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا،جن میں سے 3افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

آگ سے اطراف میں کھڑی2گاڑیاں بھی جل گئیں جبکہ فائربریگیڈکی3گاڑیوں نےآگ بجھانےمیں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے صدر میں واقع کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

کراچی:صدر کو آپریٹومارکیٹ میں لگنے والی آگ کی کولنگ کا عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا

کراچی میں صدر کو آپریٹومارکیٹ میں لگنے والی آگ کی کولنگ کا عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا، فائیر بریگیڈ حکام کے کاکہنا ہے جب تک دکاندار اندر سے سامان کو مکمل طریقے سے باہر نہیں نکال لیتے تب تک کولنگ کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا ۔

صدر کوآپریٹومارکیٹ میں اتوار کے دن لگنے والی آگ کی کولنگ کا عمل آج بھی جاری3 فائیر بریگیڈ کی گاڑیاں تاحال کولنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔

فائیر بریگیڈ حکام نے بتایا دکاندار سامان نہیں نکال لیتے تب تک کولنگ کاعمل مکمل نہیں ہوسکتا ۔

مارکیٹ کے متاثرین نے اربوں روپے کے نقصان کا ازالہ پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی طورپر مارکیٹ کے باہر کیمپ لگاکر بینرز آویزا ں کردیئے ہیں، مارکیٹ کی سڑک کو تاحال ٹریفک کلئےت نہیں کھولا گیا۔

karachi

fire

korangi

Oil Refinery