Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد حفیظ کی2 ٹپوں والی گیند پر چھکا، ڈیوڈ وانر کا ردعمل آگیا

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ کے...
شائع 16 نومبر 2021 09:42am

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں محمد حفیظ کی 2 ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنے والے ڈیوڈ وارنرکا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

ڈیوڈ وارنر کے اس اقدام پر انہیں سوشل میڈیا صارفین سمیت بعض کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا،اب آسٹریلوی بلے باز وارنر کا بھی اس حوالے سے ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ٹوئٹر پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر ایک شخص کی جانب سے حفیظ کی گیند پر شاٹ کے حوالے سے اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی نہیں۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایسی گیند کرا کر دیکھناچاہ رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کی 2 ٹپوں والی بال پر چھکا لگایا تھا۔

dubai

David Warner

mohammad hafeez

ICC T20 World Cup

Pakistan vs Australia