Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر انتقال کرگیا

لاہور میں ہونے والے کلب کرکٹ میچ کے دوران ایک کھلاڑی وقاص خالد ...
شائع 16 نومبر 2021 09:22am

لاہور میں ہونے والے کلب کرکٹ میچ کے دوران ایک کھلاڑی وقاص خالد کا حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال ہو گیا۔

مغل پورہ وائٹس کلب کے صدر خورشید احمد کے مطابق وقاص خالد آؤٹ ہونے کے بعد گراؤنڈ سے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک طبعیت خراب ہوئی اور وہ گر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقاص کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی، لیکن ہارٹ اٹیک کے باعث ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

یہ واقعہ سنٹرل پنجاب انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں مغل پورہ وائٹس اور باغبانپورہ ایگلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پیش آیا، جس کے بعد میچ روک دیا گیا۔

lahore

death

Heart Attack

cricketer