Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی20ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی...
شائع 15 نومبر 2021 02:36pm

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی20ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، بابراعظم کوٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔

ٹی 20ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

بابراعظم کوٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے جبکہ پہلی بارآئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئی بھی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

ٹیم کا انتخاب آئی سی سی کے 5رکنی پینل نے کیا، 11رکنی ٹیم میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے 3، انگلینڈ سری لنکا اورجنوبی افریقا کے 2،2 جبکہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

ٹیم میں جوزبٹلر، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا ،آسالانکا، ایڈن مارکرم ،معین علی، ہسارنگا، جوش ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ اوراینرخ نورکیا جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بارہویں کھلاڑی ہیں۔

ICC

dubai

T20 World Cup