Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نااہلی کیس: الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو جواب جمع کروانے کا ایک اور موقع دے دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں سابق وزیراعظم یوسف...
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2021 01:02pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور ان کے بیٹے کو جواب جمع کروانے کا ایک اور موقع دے دیا، الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر جواب نہ آنے پر کیس کا فیصلہ سنانے کا عندیہ بھی دیا۔

یوسف رضا گیلانی کی ویڈیو اسکینڈل اور نا اہلیت کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 2رکنی بینج نے کی، درخواست گزار فرخ حبیب اور عالیہ حمزہ پیش نہیں ہوئے۔

ممبر بلوچستان نے استفسار کیا آج جواب جمع کرانا تھا جس پر معاون وکیل نے بتایا کہ علی حیدر کے وکیل ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔

ممبر سندھ نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ آج نہ درخواست گزار ہیں نہ ہی جواب دہندہ، یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بھی التواء کی استدعا کر دی گئی ہے، اس طرح تو یہ کیس لٹکا ہی رہے گا، آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی ویڈیو اسکینڈل اور نا اہلیت کیس کی مزید سماعت 3دسمبر تک ملتوی کردی۔

ووٹر کے اغواء کامعاملہ : ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین کا انتخاب روک دیا گیا

اسلام آباد:ووٹر کے اغواء کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین کا انتخاب روک دیا۔

الیکشن کمیشن میں ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ انتخاب کے دوران ووٹر کے اغواء کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے امیدوار غلام سرور کی طرف سے ان کے وکیل جہانگیر جدون اور ایس پی ایبٹ آباد بھی پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے ایس پی ایبٹ آباد کی سخت سرزنش کی اور کہا آپ کا کیس آئی جی کے پی کے کو بھجوا دیتے ہیں، آپ نے ایک اغواء شدہ شخص کی ایف آئی آر تک رجسٹر نہیں کی جبکہ ہمارے سامنے ایک فرضی،164 کا بیان پیش کر رہے ہیں جو سرا سر قانون کیخلاف ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین کا انتخاب روک دیا جبکہ مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدوارں کے نوٹیفکیشن بھی معطل کردیئے۔

ECP

اسلام آباد

PPP

Yousuf Raza Gilani

Son