Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اختر کا بابراعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار

راولپنڈی :سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نےپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان...
شائع 15 نومبر 2021 09:50am

راولپنڈی :سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نےپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کے باوجود پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

شعیب اختر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ' میں دیکھ رہا تھا کہ بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا'۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں اتوار کے روز آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سےتشکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔

آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو ایونٹ میں مجموعی طور پر 289 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے ٹی 20ورلڈکپ میں 6 اننگز میں 4 ففٹیز کی مدد سے 303 رنز بنائے اوروہ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے۔

babar azam

Former fast bowler

dubai

rawalpindi express