Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کا فوادچوہدری اور اعظم سواتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد:اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے وفاقی وزیراطلاعات فواد...
شائع 14 نومبر 2021 03:07pm

اسلام آباد:اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیرریلوے اعظم سواتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت پر تحفظات کر اظہار کر دیا، کمیٹی نے اسپیکر کی جانب سے قائد حذب اختلاف کو لکھے گئے خط کا جواب آج ہی دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اپوزیشن کی اسٹرینگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس سابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا،جس میں اپوزیشن جماعتوں کے اسپیکر کے خط کا جواب آج ہی دینے پر اتفاق ہوا۔

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے رویئے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ ای سی پی کمیٹی میں فواد چوہدری اور اعظم سواتی کا نام شامل کرنے پر جے یو آئی نے اعتراض اٹھایا۔

رکن کمیٹی شاہدہ اختر علی نے کہا کہ فواد چوہدری اور اعظم سواتی دونوں الیکشن کمیشن سے متعلق متنازعہ شخصیات ہے، انہیں کمیٹی کا حصہ بنانا حکومت کی بدنیتی کو صاف صاف ظاہر کر رہاہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق 2017 کے طرز پر کمیٹی بنانے کی تجویز زیر غور آئی، حکومت اگر سنجیدہ ہے تو کمیٹیوں میں غیر متنازعہ شخصیات کو شامل کرے۔

fawad chaudhry

اسلام آباد

Azam Khan Swati