Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدقسمتی سے ہر جگہ چھوٹے چھوٹے نوازشریف بیٹھے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران...
شائع 14 نومبر 2021 11:53am

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں،بد قسمتی سےہرجگہ چھوٹےچھوٹےنوازشریف بیٹھےہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہر جگہ چھوٹے چھوٹے نواز شریف بیٹھے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ کوئی دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو کسی کو ٹیکنالوجی کا خوف،کوئی قومی اتفاق رائے کے ذریعے احتساب کا مخالف لیکن عمران خان وقت کا دھارا بدل کر رہیں گے۔

pm imran khan

Nawaz Sharif

Shahbaz Gil

اسلام آباد