Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناظم جوکھیو قتل کیس: مقتول کا موبائل اور کپڑے جام ہاؤس کے قریب کنویں سے مل گئے

کراچی:ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کا موبائل فون اور کپڑے جام...
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2021 03:16pm

کراچی:ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کا موبائل فون اور کپڑے جام ہاؤس کے قریب کنویں سے مل گئے، مقتول کے کپڑے اور موبائل فارنزک کیلئے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔

کراچی میں ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیرگفت سامنے آئی ہے،گرفتار ملزمان نے پولیس کو سب اگل دیا ۔

گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس حکام کرین لے کر ملیر میمن گوٹھ میں موجود کنویں پر پہنچ گئے۔

قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا انہوں نے ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے کنویں میں پھینک کر کنویں میں آگ لگائی تھی۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی ٹیم کنویں پر پہنچی اور دونوں چیزیں برآمد کیں، مقتول کا موبائل فون کافی حد تک جل چکا ہے، جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے مقتول کے کپڑے اور موبائل فارنزک کیلئے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھیجے جائیں گے ، لیبارٹری رپورٹ آنے پر تفتیش میں مزید پیشرفت ہوگی۔

یاد رہے ناظم جوکھیو کو غیر ملکیوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا تھا۔

karachi

murder case

investigation

Nazim Jokhio

mobile phone