فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس پر سماعت رکوانے کی درخواست مسترد
رپورٹ: آصف نوید
اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیر فیصلواوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس پر سماعت رکوانے کی درخواست مسترد کردی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اگر آپ کے ہاتھ صاف ہیں تو الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصل واوڈا کی درخواست پر سماعت کی۔
فیصل واوڈا کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کامیابی کے 60 روز میں اہلیت کا فیصلہ کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن کی کارروائی روک کر فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔
جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ 60 روز میں فیصل واوڈا کیخلاف درخواست آچکی تھی، آپ اپنی بے گناہی ثابت کریں، اگر آپ کے ہاتھ صاف ہیں تو الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے دیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو الیکشن کمیشن کی کاروائی سےکیا ڈر ہے؟ ،آپ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈ اکی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی، فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کا 12اکتوبر کا فصلہ چیلنج کیا تھا۔
Comments are closed on this story.