Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ بلوچستان کا خصدار اسکول سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے خصدار اسکول سے...
شائع 12 نومبر 2021 09:33am

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے خصدار اسکول سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے شیلٹرلیس اسکول کوفوری طورپرسرکاری اسکول کادرجہ دینےکی ہدایت کردی۔

عبدالقدوس بزنجونےسیکرٹری تعلیم کو فوری طور پر جھونپڑی اسکول کوپختہ بلڈنگ فراہم کرنےکی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ تعلیم سب کیلئےکی پالیسی پرعملدرآمدہوگا،بلوچستان کامستقبل تعلیم سے وابستہ ہے۔

quetta

Balochistan CM

Video

social media

take notice