Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کے...
شائع 11 نومبر 2021 02:20pm

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کردیا ۔

تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد سعد رضوی کانام فورتھ شیڈول کی فہرست سےخارج کردیا گیا،اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نےٹی ایل پی کے مزید487افرادکےنام بھی فہرست سے نکال دئیے اور اب تک کُل577افرادکےنام فورتھ شیڈول سےنکالےگئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورتھ شیڈول کی فہرست کواپ ڈیٹ کردیاگیا،متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے فورتھ شیڈول کی فہرست سے نام خارج کئے گئے۔

یاد رہے کہ 16 اپریل 2021 کو علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

lahore

Punjab Govt

TLP

saad rizvi