Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کو مرغی کے نرخ مقرر کرنے کا طریقہ کار پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو مرغی کے نرخ مقرر کرنے کا طریقہ...
شائع 11 نومبر 2021 12:05pm

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو مرغی کے نرخ مقرر کرنے کا طریقہ کار پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مرغی کے گوشت کی قیمتیں مقرر کرنے کیلئےاظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مرغی کے گوشت کے نرخ مقرر کرنے کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا، مرغی کے گوشت کی قیمتیں ازخود مقرر کی جاتی ہیں، من مانے ریٹ مقرر کرکے ناجائز منافع کمایا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے پوچھ گچھ نہ ہونے کی وجہ سے مرغی کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔

عدالت نے قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

LHC

lahore

chicken price

Punjab Govt