Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ہمیشہ رہوں گا، شیخ رشید

راولپنڈی:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی...
شائع 11 نومبر 2021 11:10am

راولپنڈی:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اورعمران خان 5سال پورے کریں گے،میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ہمیشہ رہوں گا،مذاکرات میں حامی ہوں سب سے مذاکرات ہونے چاہئیں، ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارویمن ڈھوک منگٹال راولپنڈی میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان ہال کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خواہش تھی ہرعلاقےمیں لڑکیاں تعلیم حاصل کریں،مختصرعرصےکےدوران خواتین کے3کالجزبنائےہیں،راولپنڈی میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ جب فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی تو مجھےاستعفیٰ دینا پڑا،مستحق اور ہونہارطالبات کےتعلیمی اخراجات برداشت کریں گے،7تعلیمی ادارے اور 3یونیورسٹیاں بنائیں ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے تعلیم کا فروغ ضروری ہے،بیرون ملک تعلیم کیلئے بچیوں کومعاوضہ دیاجائےگا،پاکستان کی آبادی بڑھتی جارہی ہے،دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مشترکہ اجلاس مؤخر ہوگیا تو اچھی بات ہے،افغانستان میں لوگ بھوک سےمررہے ہیں،ہمیں افغانوں کی مدد کرنی ہوگی،افغانستان کےاثرات براہ راست پاکستان پرپڑتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے پاکستان تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے لاعلمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا تاہم اب جومعاہدہ ہوا ہے اس کا علم نہیں، خون خرابے کا حامی نہیں مذاکرات ہونے چاہئیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ سعدرضوی کومنع کیاتھاکہ مجھےمذاکرات میں شامل نہ کریں،اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ اب اس معاملےمیں شامل نہیں ہوں،جب لفافہ کھلے گاتو سب سامنے آجائےگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورعمران خان 5سال پورے کریں گے،میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ پربات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دعاہےپاکستان آسٹریلیا کو شکست دےکرفائنل میں جائے،میرافائنل تواس دن ہوگیاتھاجب بھارت کوہرایا تھا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ موسم بدلتےہیں توسیاست میں جان آتی ہے،کچھ نہیں ہونے جارہا،اپوزیشن ساڑھے3سال سے ٹی وی میں پھنسی ہوئی ہے۔

pm imran khan

Interior Minister

Sheikh Rasheed

TLP